وزیراعظم کاوزارتوں اورماتحت اداروں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پرنوٹس
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں اوران کے ماتحت اداروں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پرنوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں ۔
ذرائع کے مطابق 18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط بھی لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں،کابینہ کا اختیار حاصل کرنے والے وزراء کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی دی جائے۔
اس کے علاوہ خط میں تمام وزارتوں اوران کے ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
خط کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھرتیوں کی رپورٹ 5مئی کو وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔